افواج میں خواتین کے رول پر کل ہوگا وزیردفاع کا خطاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-10-2021
 افواج میں خواتین کے رول پر کل ہوگا وزیردفاع کا خطاب
افواج میں خواتین کے رول پر کل ہوگا وزیردفاع کا خطاب

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

مسلح افواج میں خواتین کو روز بہ روز دیے جانے والے نئے کرداروں کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ایک ویبینار سے خطاب کریں گے۔

اس میں مسلح افواج میں خواتین کے رول پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔ وزارت دفاع کے زیر اہتمام اس ویبینار میں مسٹر سنگھ افتتاحی خطاب کریں گے جبکہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت استقبالیہ خطاب کریں گے۔

ایس سی او کے رکن ممالک کے مندوبین اپنے تجربات بھی شیئر کریں گے جس سے پالیسی سازوں اور ان سے وابستہ لوگوں کو اس موضوع پر اہم معلومات ملے گی۔

ویبینار کا پہلا سیشن ’جنگی کارروائیوں میں خواتین کے کردار پر تاریخی نقطہ نظر‘ پر ہوگا جس کی صدارت انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (میڈیکل) لیفٹیننٹ جنرل مادھوری کانتکر کریں گی۔

ہندوستان کے علاوہ چین ، قزاقستان اور کرغزستان کے مقررین اس سیشن میں اپنے تجربات شیئر کریں گے۔