راجستھان:امتحان کے سلسلے میں کمیٹی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

جے پور

راجستھان میں یونیورسٹیوں کے سال 21۔ 2020 کے ملتوی امتحانات کے انعقاد اور آئندہ تعلیمی سیشن 22۔2021 بروقت شروع کرنے سے متعلقہ تجاویز دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اعلی تعلیم کے وزیر بھنور سنگھ بھاٹی نے بتایا کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے امتحانات ملتوی ہونے اور وقت پر منعقد نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ تعلیمی سیشن بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 

بھاٹی نے بتایا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دیوسوورپ کو اس سلسلے میں تشکیل دی گئی اس اعلی سطحی کمیٹی میں گووند گرو جن جاتیہ یونیورسٹی بانسوارہ ، موہن لال سکھادیہ یونیورسٹی اودے پور اور ہری دیو جوشی یونیورسٹی آف جرنلزم اور ماس کمیونی کیشن جے پور سمیت کمشنر کالج آف ایجوکیشن اور جوائنٹ سکریٹری ہائر ایجوکیشن کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی کووڈ۔ 19 کے موجودہ حالات ، ایم ایچ آر ڈی اور متعلقہ باضابطہ اداروں یعنی یو جی سی ، اے آئی سی ٹی ای ، این سی ٹی ای ، بی سی آئی وغیرہ کے معیارات اور ان تنظیموں کے ذریعے کووڈ ۔19 کے نتیجہ کے طور پر امتحانات کے انعقاد ، تعلیمی سیشنوں سے متعلق وقت ۔ وقت پر جاری ہدایات اور دیگر تمام پہلوؤں پر غور وخوض کرکے تجاویز پیش کرے گی۔ 

بھاٹی نے کہا کہ اس تجویز میں امتحانات آن لائن ، آف لائن منعقد کرنے ، امتحانات کی تاریخ مقرر کرنا ، نصاب میں کمی کرنے، سوالات کو حل کرنے سے متعلق متبادل کی فراہمی ، امتحانات کا وقت مختصر کرنے ، جوابی پرچوں کی جانچ اور امتحانات کے نتائج جاری کرنے ، جن کلاسز کے سمسٹر وغیرہ میں طلباء کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں پروموٹ کرنا ممکن ہو، انہیں پروموٹ کرنے کے لئے فارمولے وغیرہ طے کرنے اور آئندہ تعلیمی سیشن شروع کرنا وغیرہ جیسے سبھی پہلووں پر تفصیلی تجاویز اور سفارشات پیش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی 15 دنوں میں ریاستی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ی (ایجنسی ان پت)