راج کندرا 14 دنوں کے لئے گئے جیل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2021
راج کندرا کی جیل یاترا
راج کندرا کی جیل یاترا

 

 

 ممبئی: ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کنڈرا اور ریان تھورپے کو فحاشی ریکیٹ کیس میں 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا-۔۔ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنا کر آن لائن پوسٹ کرنے والے ایک گروہ سے وابستگی کے الزام کے تحت ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا جا چکا ہے اور آئے روز راج کندرا کے متعلق نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔

معروف اداکارہ گہنا وسستھ نے راج کندرا کے متعلق بتایا ہے کہ وہ جلد ایک نئی ایپلی کیشن لانچ کرنے جا رہے تھے اور ایک فلم بھی بنانے والے تھے، جس میں مرکزی کردار کے لیے انہوں نے اپنی سالی شمیتا شیٹی کو کاسٹ کر رکھا تھا۔

اُس کے خلاف تعزیرات ہند اور اطلاعاتی ٹکنالوجی سے متعلق قانون کی متعلقہ شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے کندرا کی، زیادہ سے زیادہ لمبی مدت کیلئے حراست کی درخواست کرتے ہوئے، مجسٹریٹ کی ایک عدالت کو بتایا تھا کہ 45 سالہ تاجر، یہ فحش مواد تیار اور فروخت کرکے پیسہ کما رہا تھا۔

 پولیس نے بتایا کہ اُس نے کندرا کا موبائل فون اور اُس میں موجود مواد ضبط کیا ہے جس کی چھان بین کئے جانے کی ضرورت ہے اور اُس کے سودوں اور لین دین کی بھی چھان بین کئے جانے کی ضرورت ہے۔