ریلویز : مختلف ریاستوں کو ڈھائی ہزار میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2021
ایک بڑا مسن
ایک بڑا مسن

 

 

ریلوے کے محکمے نے مختلف ریاستوں میں 161 ٹینکروں کے ذریعے اب تک 2 ہزار 511 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی ہے۔ 40 آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں پہلے ہی اپنا سفر مکمل کرچکی ہیں۔ ریلوے کے محکمے کی کوشش یہ ہے کہ جن ریاستوں نے درخواست کی ہے ، انہیں کم سے کم وقت میں رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی جائے۔ اب تک مہاراشٹر میں 174 میٹرک ٹن ، اترپردیش میں 689 ، مدھیہ پردیش میں 190 ، ہریانہ میں 259 ، تلنگانہ میں 123 اور دلی میں ایک ہزار 53 میٹرک ٹن طبی آکسیجن پہنچائی جاچکی ہے۔ ۔