ریلوے: رات میں کیوں نہیں ہوگی ٹکٹ کی بکنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-11-2021
ریلوے: رات میں کیوں نہیں ہوگی ٹکٹ کی بکنگ
ریلوے: رات میں کیوں نہیں ہوگی ٹکٹ کی بکنگ

 

 

 آواز دی وائس،نئی دہلی

محکمہ ریلوے کی جانب سے پسنجر ریزرویشن سسٹم (PRS) کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ یہ اپ گریڈیشن 14 نومبر کی رات سے شروع ہوگیا ہے، جو کہ آئندہ 21 نومبر کی صبح تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ اپ گریڈیشن کے دوران 11.30 بجے سے صبح 5.30 بجے تک ریلوے ٹکٹ بک نہیں کرائے جا سکتے۔ یہ اقدام نئے ٹرین نمبروں اور دیگر ڈیٹا کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ریلوے نے کہا کہ چونکہ تمام ٹرینوں میں پرانے ٹرین نمبروں اور موجودہ مسافروں کی بکنگ کے اعداد و شمار کی ایک بڑی مقدار کو اپ ڈیٹ کیا جانا ہے، اس لیے اسے کئی مراحل میں کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس کی وجہ سے ٹکٹنگ سروسز پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے رات کو یہ کام کیا جا رہا ہے۔

اس کی وجہ سے ان 6 گھنٹوں کے دوران پی آر ایس خدمات جیسے ٹکٹ ریزرویشن، کرنٹ بکنگ، کینسلیشن اور انکوائری خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

ریلوے نے کہا کہ اس کے علاوہ ریلوے اہلکار متاثرہ وقت کے دوران ٹرینوں کو شروع کرنے کے لیے پیشگی چارٹنگ کو یقینی بنائیں گے۔

ریلوے کی وزارت نے کہا کہ پی آر ایس خدمات کے علاوہ دیگر تمام انکوائری خدمات بشمول ڈائل 139 خدمات دستیاب رہیں گی۔

خصوصی ٹرینیں معمول کی ٹرینوں کی طرح چلائی جائیں گی۔

کورونا کے دوران خصوصی ٹیگ کی وجہ سے بڑھے ہوئے کرائے کے ساتھ چلنے والی تمام ٹرینیں اب پرانے نام اور نمبر کے ساتھ چلیں گی۔ وزارت ریلوے نے مسافروں کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ وہ تمام ٹرینیں جنہیں کورونا کے دوران خصوصی ٹرینوں میں تبدیل کیا گیا تھا اب وہ پہلے کی طرح معمول کے مطابق چلائی جائیں گی۔

اس سے ان ٹرینوں میں لگائے جانے والے خصوصی چارج میں کمی آئے گی جس سے کرایہ تقریباً 30 فیصد کم ہو جائے گا۔