پاپولرفرنٹ آف انڈیا کےدفاتر پرای ڈی کے چھاپے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-12-2021
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کےدفاتر پرای ڈی کے چھاپے
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کےدفاتر پرای ڈی کے چھاپے

 

 

نئی دہلی. کیرالہ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چار مقامات پرای ڈی نے چھاپہ ماری کی۔

اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کو بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقم کے بارے میں اہم معلومات ملی ہیں۔

کیرالہ کے کچھ لوگ جو بیرون ملک رہ رہے ہیں وہ بھی جانچ کی زد میں ہیں۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ جو لوگ ہمارے ریڈار پر ہیں انہیں بھی طلب کیا جائے گا۔

ای ڈی کی کاروائی پر ردعمل دیتے ہوئے پی ایف آئی کے محمد ثاقب نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپڈیٹ کا انتظار کر رہے ہیں، تصویر واضح ہونے کے بعد ہی ہم تبصرہ کر سکیں گے۔

پی ایف آئی کے ایک اور اہلکار سلیم نے کہا کہ وہ اس بات سے واقف نہیں تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔

معلومات کے مطابق، پی ایف ائی کے چار اراکین عتیق الرحمان، صدیقی، مسعود احمد اور عالم کو حال ہی میں اتر پردیش پولیس نے گزشتہ سال 5 اکتوبر کو متھرا سے گرفتار کیا تھا۔

ان پر ہاتھرس عصمت دری اور قتل کیس کے بعد ریاست میں فسادات بھڑکانے کا الزام تھا۔ اتر پردیش پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ چاروں نے پوچھ گچھ کے دوران خودسپردگی کی تھی، اور اعتراف کیا تھا کہ پی ایف آئی کے طلبہ ونگ کے جنرل سکریٹری نے ان کی مالی مدد کی تھی اور ریاست میں فسادات بھڑکانے میں مدد کی تھی۔

. الزام ہے کہ رؤف کے غیر ملکی تعلقات ہیں جس کے ذریعے دیگر ارکان کو رقم بھیجی جا رہی تھی۔ ای ڈی نے موجودہ معاملہ اتر پردیش پولیس کیس کی بنیاد پر درج کیا تھا۔