راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-03-2023
راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا
راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

 

  نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے انہیں الاٹ کئے گئے 12 تغلق لین کے بنگلہ کو خالی کرنے کے لئے ملے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت پر بنگلہ خالی کردیں گے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ میں ڈپٹی سکریٹری، ایم ایس برانچ کی طرف سے سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو ملے نوٹس کے جواب میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے حقوق سے واقف ہیں اور بنگلے کے بارے میں انہیں جو نوٹس ملا ہے ،وس اس پر عمل کریں گے۔

کیرالہ کے وائیناڈ سے لوک سبھا کے رکن راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ پچھلی چار مدت کار سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس مینڈیٹ پر وہ عوام کے مشکور ہیں۔ انہوں نے اس دوران لوک سبھا میں اپنے دور کو انتہائی خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور کہا کہ وہ بنگلہ خالی کرنے کے لئے موصول ہونے والے نوٹس پر عمل کریں گے