حجاب تنازعہ: ہنگامہ کرنے والوں کو کیا جائے گرفتار: پرہلاد جوشی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-02-2022
حجاب تنازعہ: ہنگامہ کرنے والوں کو کیا جائے گرفتار: پرہلاد جوشی
حجاب تنازعہ: ہنگامہ کرنے والوں کو کیا جائے گرفتار: پرہلاد جوشی

 

 

آواز دی وائس، ہبلی

 حجاب تنازعہ پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے جمعہ کو کہا کہ جو لوگ اسکول اور کالجوں میں حجاب لے کر ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں،انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔

حجاب کا معاملہ اب عدالت میں ہے۔ معاملہ عدالت کے نوٹس میں آنے کے باوجود بھی ہنگامہ کیا جا رہا ہے۔

 پرہلاد جوشی نے کہا کہ جہاں بھی حجاب اور مذہبی علامات پہننے کی اجازت نہ دینے کے عبوری حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، وہاں قوانین کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہیے۔۔

عدالت کا حتمی فیصلہ جو بھی ہو، حجاب پہننے کے حق میں آئے یا نہ آئے، تب تک عدالت کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود کلاسز میں حجاب پہنا جائے گا۔ کالج کیمپس کے اندر صرف طلباء اور اساتذہ کو جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مصیبت کھڑی کر رہا ہےتوحکومت کو بغیر کسی رحم کے کام کرنا چاہیے۔ غیر ضروری طور پر حجاب کی لائن بنائی جا رہی ہے۔ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ عدالت معاملے کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالجوں کے باہر شرپسندوں کا یہ رویہ تعلیمی ماحول کو خراب کر رہا ہے۔