پنجابی اداکار ستیش کول کورونا وائرس کا شکار - 73 برس کی عمر میں چل بسے۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-04-2021
 ستیش کول
ستیش کول

 

 

معروف پنجابی اداکار ستیش کول کورونا وائرس کا شکار ہوکر 73 برس کی عمر میں چل بسے۔ پنجابی اداکار لدھیانہ میں مقیم تھے جبکہ ان کی مالی حالت بھی بہتر نہیں تھی۔انھوں نے گزشتہ برس مالی امداد کی اپیل بھی کی تھی، اور کہا تھا کہ ان کے پاس گزارہ کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں۔ ستیش کول نے 300 سے زائد پنجابی اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی موت کی تصدیق اداکارہ و پروڈیوسر پریتی ساپرو نے کی اور بتایا کہ اداکار کو گزشتہ کئی روز سے بخار تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ستیش کی دیکھ بھال کرنے والی نرس نے ان کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تھا جس جو مثبت آیا تھا۔