پنجاب: پی ایم مودی کی فیروز پور میں ہونے والی ریلی منسوخ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-01-2022
پنجاب: پی ایم مودی کی فیروز پور میں ہونے والی ریلی منسوخ
پنجاب: پی ایم مودی کی فیروز پور میں ہونے والی ریلی منسوخ

 

 

نئی دہلی/چندی گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی کی پنجاب کے فیروز پور میں ہونے والی ریلی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پی ایم مودی کی پنجاب ریلی منسوخ کر دی گئی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پنجاب میں اس سال ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ بہت اہم مانا جا رہا تھا۔کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی فیروز پور میں انتخابی ریلی کرکے پنجاب میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور ریاست کو بہت سے تحفے بھی دیں گے۔

ان میں دہلی-امرتسر-کٹرا ایکسپریس وے، فیروز پور میں پی جی آئی سیٹلائٹ سینٹر اور کپورتھلہ-ہوشیار پور میں دو نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد شامل تھا۔اب خبرہے کہ فیروز پور میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی بارش کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ وہ بھاسیانہ ایئربیس سے دہلی واپس جائیں گے۔واضح ہوکہ کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ پی ایم کوسیاہ پرچم دکھائیں گے۔

کسانوں نے فرید کوٹ کے کوٹکپورہ میں پی ایم مودی کی فیروز پور ریلی میں جانے والے بی جے پی کارکنوں کی بسوں کو بھی روک دیا تھا۔ دونوں فریقوں میں کشیدگی پھیل گئی۔ اس کے بعد پولیس نے بسوں کو دوسرے راستے سے روانہ کیاتھا۔