حیدرآباد: مانو میں پروفیسر رحمت اللہ کی تہنیتی تقریب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2022
حیدرآباد: مانو میں پروفیسر رحمت اللہ کی تہنیتی تقریب
حیدرآباد: مانو میں پروفیسر رحمت اللہ کی تہنیتی تقریب

 

 

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، صیغہ انجینئرنگ کی جانب سے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، سابق پرووائس چانسلر و پروفیسر شعبہ نظم و نسق عام کی تہنیتی تقریب کا کل اہتمام کیا گیا۔ وہ اسی ماہ ریٹائر ہورہے ہیں۔

پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے انجینئرنگ اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یونیورسٹی میں مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے صیغہ انجینئرنگ کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

جناب محمد انتصار الباقی، اسسٹنٹ انجینئر و انچارج انجینئرنگ سیکشن نے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کا خیرمقدم کیااور یونیورسٹی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔جناب آر سرینواس، سیکشن آفیسر نے گلپوشی کی۔

صیغہ کے تمام اسٹاف نے پروفیسر رحمت اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جناب ٹی سنتوش، جناب ایم اے مقتدر، جناب حبیب الدین، جناب سید عبدالقدیر، جناب محمد جاوید، جناب صدیق احمد اور جناب عبدالواحد بھی موجود تھے۔