وزیر اعظم نریندر مودی نےشہید بھگت سنگھ کے نظریات کو یادکیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-09-2021
وزیر اعظم نریندر مودی نےشہید بھگت سنگھ کے نظریات کو یادکیا
وزیر اعظم نریندر مودی نےشہید بھگت سنگھ کے نظریات کو یادکیا

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر ان کے عظیم نظریات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مودی نے ٹویٹ کیا ’’عظیم آزادی کے سپاہی شہید بھگت سنگھ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت۔بہادر بھگت سنگھ ہر ہندوستانی کے دل میں بستے ہیں۔

ان کے بے خوف قربانی نے بے شمار لوگوں میں حب الوطنی کی چنگاری روشن کی ہے۔

میں ان کی سالگرہ پر انہیں نمن کرتا ہوں اور ان کے عظیم نظریات کو یاد کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ شہید بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو پنجاب کے ضلع لائل پور کے گاؤں بنگا (اب پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے۔

شہید بھگت سنگھ کو اسمبلی میں بم پھینکنے کے الزام میں شہید راج گورو اورشہید سکھ دیو کے ساتھ 23 مارچ 1931 کوپھانسی دی گئی۔ (ایجنسی ان پٹ )