صدارتی انتخابات: این ڈی اے کی دروپدی مرمو 25 جون کو نامزدگی داخل کر سکتی ہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2022
صدارتی انتخابات: این ڈی اے کی دروپدی مرمو 25 جون کو نامزدگی داخل کر سکتی ہیں
صدارتی انتخابات: این ڈی اے کی دروپدی مرمو 25 جون کو نامزدگی داخل کر سکتی ہیں

 

 

نئی دہلی: خواتین قبائلی رہنما دروپدی مرمو کو این ڈی اے کی صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ بی جے پی دروپدی مرمو 25 جون کو صدارتی انتخاب کے لئے نامزدگی داخل کر سکتی ہے۔ سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو اپوزیشن پارٹیوں نے مشترکہ امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ اپوزیشن امیدوار کے طور پر سنہا کے نام کے اعلان کے بعد اب اگلے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 18 جولائی کو ہو رہی ہے۔ صدارتی

انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی بھرنے کا عمل جاری ہے۔ 29 جون نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ دروپدی مرمو نے رائرنگ پور میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا، ’’میں حیران اور خوش ہوں۔

میور بھنج ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک قبائلی خاتون کے طور پر میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اس عہدے کے لیے امیدوار بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے قبائلی خواتین کو منتخب کرکے بی جے پی کے نعرے ’’سب کا ساتھ سب کا وشواس‘‘ کو ثابت کردیا ہے۔

دروپدی مرمو 20 جون 1958 کو اڈیشہ کے میور گنج ضلع کے بیدپوسی گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کا نام برانچی نارائن ٹوڈو ہے۔ ان کا تعلق قبائلی نسلی گروہ سنتھالوں سے ہے۔

سال 2000 اور 2004 میں، دروپدی مرم بی جے پی کے ٹکٹ پر رائرنگ پور (ریرنگ پور) سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئیں۔ وہ بی جے پی ایس ٹی مورچہ کی نیشنل ایگزیکٹو کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ سال 2007 میں، دروپدی کو اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے سال کے بہترین ایم ایل اے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔