صدر اور وزیراعظم نے اہل وطن کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-08-2021
صدر اور وزیراعظم نے اہل وطن کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی
صدر اور وزیراعظم نے اہل وطن کو جنم اشٹمی کی مبارکباد دی

 

 

 آواز دی وائس،نئی دہلی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جنم اشٹمی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔

صدر نے پیر کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر ملک کے سبھی عوام کو دلی نیک خواہشات۔ یہ تہوار بھگوان کرشن کی زندگی، شخصیت کے بارے میں جاننے اور ان کے پیغامات کے تئیں کود کو وقف کرنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تمنا ہے کہ یہ تہوار سبھی کی زندگی میں خوشحالی اور صحت لے کر آئے۔

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے جنم اشٹمی پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر اہل وطن کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

وزیراعظم نےاپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ آپ سبھی کو جنم اشٹمی کی بہت بہت مبارکباد۔ جے شری کرشن۔

واضح رہے کہ شری کرشن کے یوم پیدائش کو آج ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے اور جگہ جگہ کرشن کی زندگی پر متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

مندروں کو سجایا جارہا ہے اور وہاں خصوصی پوجا کی جارہی ہے۔