مرکزی پولیس فورس کی پہلے سے تعیناتی معمول ہے۔ الیکشن کمیشن

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2021
بنگال کا معاملہ
بنگال کا معاملہ

 

 

نئی دہلی۔ انتخابی کمیشن کی وضاحت چناﺅ کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران چناﺅ والے علاقوں میں مرکزی مسلح پولس فورسز کی پہلے سے تعیناتی ایک معمول کا معاملہ ہے۔ میڈیا کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہ مرکزی پولس فورسز کو خاص طور سے مغربی بنگال میں پہلے سے بھیجا جا رہا ہے، چناﺅ کمیشن نے کہا ہے کہ یہ عمل 1980 کی دہائی کی آخر سے جاری ہے۔

کمیشن نے کہا کہ مرکزی مسلح پولس فورسز کو چناﺅ والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں معمول کے مطابق بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ انتخابی علاقوں بالخصوص اہم اورغیر محفوظ سیکٹروں کا پیشگی جائزہ لے سکیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ مرکزی پولیس فورسز کی تعیناتی کے لےے حکم نامے، اس مہینے کی سولہ تاریخ کو ہی پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز،DGP اور چیف الیکٹرول آفیسرز کو جاری کر دےے گئے تھے۔