ملک کی معیشت کو برقرار رکھنے کے لئے آبادی پر کنڑول ضروری: شرد پوار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-07-2021
شرد پوار
شرد پوار

 

 
حال ہی میں اترپردیش میں ریاستی حکومت کی جانب سے آبادی پر کنٹرول کا مجوزہ بل کا مسودہ جاری کیا گیا ہے، شرد پوار نے اس پر ایک بیان دیا ہے۔
 
 نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے اتوار کے روز کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ملک کی معیشت برقرار رکھی جا سکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس سے سماج میں صحت مند زندگی کی تعمیر اور سماج کو متوازن ماحول ملے گا۔۔
 
 
آبادی پر قابو پانے کے حق میں ان کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ دوسری سیاسی جماعتوں میں بھی معاملہ گونج اٹھا ہے۔
 
شرد پوار نے عالم یوم آبادی کے موقع پر کہا کہ  ہر باشعور شہری کو آبادی کے عالمی دن کے موقع پر آبادی کو کنٹرول کرنے میں دلچپسی لینی چاہئے۔ 
 
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کے روز لوگوں کو آبادی میں اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی بات کہی تھی۔
 
انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی عدم مساوات سمیت بڑے مسائل کی اصل وجہ ہے۔
 
انھوں نے کہا تھا کہ بڑھتی آبادی معاشرے میں پائے جانے والے عدم مساوات سمیت بڑے مسائل کی جڑ ہے۔ آبادی پر قابو پانا ایک جدید معاشرے کے قیام کی بنیادی شرط ہے۔ 
 
اتر پردیش لاء کمیشن کے چیئرمین آدتیہ ناتھ متل نے ہفتے کے روز کہا کہ ریاست میں آبادی پر قابو پانے کے مجوزہ بل کے تحت ، جو بھی جوڑے جو دو بچوں کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں گے ریاست کی جانب سے انہیں مدد ملے گی۔
 
 اس کے بعد آج شرد پوار نے اپنا بیان دیا ہے، جو اب سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔