وزیراعظم کی وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2021
اہم  میٹنگ
اہم میٹنگ

 

 

آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے انفیکشن کے درمیان کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر نریندر مودی نے تلنگانہ، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے وزرائے اعلی سے اپنی ریاستوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کی اور اس سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے، اس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے اور لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم نے پڈوچیری اور جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنروں کے ساتھ ان وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس بات چیت کے دوران کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ پہلوؤں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے مختلف ریاستوں میں کووڈ انیس سے وابستہ صورتحال کے بارے میں وزراءاعلیٰ سے فون پر بات کی۔ اِن میں تلنگانہ ، آندھراپردیش، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جناب مودی نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں پدوچیری اور جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر صاحبان سے بھی کووڈ کی صورتحال کے بارے میں فون پر بات کی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کووڈ عالمی وبا کے دوران اپنی خدمات فراہم کرنے کیلئے مسلح افواج کی ستائش کی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جَل، تھل اور Nabh، بھارتی مسلح افواج نے کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی کو تقویت بہم پہنچانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ سائنسی برادری، صحت سے متعلق پیشہ ور افراد اور سول انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج نے بھی اِس غیرمرئی لیکن نہایت مہلک دشمن کے خلاف اس لڑائی میں شامل ہوگئی ہیں اور وہ لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے پوری طرح مصروف عمل ہے۔