ایک کروڑ خواتین کو ملے گا فری گیس کنکشن: وزیراعظم

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-08-2021
  ایک کروڑ خواتین کو ملے گا فری گیس کنکشن: وزیراعظم
ایک کروڑ خواتین کو ملے گا فری گیس کنکشن: وزیراعظم

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

  ایک کروڑ خواتین کو ملے گا فری گیس کنکشن: وزیراعظم نریندر مودی وزیر اعظم نریندر مودی آج اترپردیش کے مہوبہ میں پردھان منتری اجولا یوجنا کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔

اس اسکیم کی شروعات مہوبہ ضلع میں ایک ہزار خواتین کو نئے ایل پی جی کنکشن دے کی گئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اترپردیش کے مہوبہ میں دن میں ساڑھے بارہ بجے ایل پی جی کنکشن دینے کے ساتھ پردھان منتری اجولا یوجنا کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم اجولا اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے والوں کے ساتھ گفتگو کی اور قوم سے خطاب کیا۔

اجولا 2 کے تحت کم آمدنی والے اُن کنبوں کو ایک کروڑ ایل پی جی کنکشن فراہم کئے جائیں گے جنہیں اسکیم کے پہلے مرحلے میں کنکشن نہیں دیئے گئے تھے۔ اجولا 2 کے تحت کسی ڈپوزٹ کے بغیرگیس کنکشن میں پہلا سلنڈر اور ہاٹ پلیٹ اسٹوو مفت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ کنکشن کے لیے بھی کم سے کم کاغذی کارروائی کی ضرورت ہوگی۔ اجولا 2 کے لئے مہاجر مزدوروں کو راشن کارڈ یا پتے کا ثبوت داخل کرنا ضروری نہیں ہوگا۔ کنبے کا حلف نامہ ہی پتے کے ثبوت کے طور پر کافی سمجھا جائے گا۔ اجولا 2 سبھی کیلئے LPG کی رسائی کے وزیر اعظم کے ویژن کو حاصل کرنے میں مددگار ہوگا۔

اِس موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پُوری اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

پردھان منتری نریندر مودی نے اجولا یوجنا کا آغاز یکم مئی 2016 کو اترپردیش کے پوروانچل خطے کے بلیا ضلعے میں کیا تھا۔ اُس وقت سے پورے ملک میں اسکیم کے تحت 8 کروڑ سے زیادہ کنبوں کو گیس کنکشن فراہم کئے جاچکے ہیں۔

اِس مرتبہ بندیل کھنڈ کا خطہ اجولا یوجنا کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا شاہد ہوگا جس سے ملک میں غریب کنبوں ، خاص طور پر خواتین کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

اس موقع پر پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پُوری مظفر نگر ضلعے میں قائم ہونے والے کمپریسڈ بایو گیس پلانٹ کا آغاز بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مشہور کھلاری میجر دھان چند کو بھی یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

فری کنکشن کسے ملے گا

درخواست دہندہ ایک عورت ہونا ضروری ہے۔

عورت کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔

عورت بی پی ایل خاندان سے ہونی چاہیے۔

عورت کے پاس بی پی ایل کارڈ اور راشن کارڈ ہونا چاہیے۔

درخواست گزار کو خاندان کے کسی فرد کے نام پر ایل پی جی کنکشن نہیں ہونا چاہیے۔

مستحقین کو اسکیم کے تحت مفت ایل پی جی کنکشن ملے گا۔

پہلی بار بھرا ہوا سلنڈر مفت رہے گا۔ کاغذی کارروائی بہت کم ہوگی۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تارکین وطن کو راشن کارڈ اور ایڈریس پروف جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔