سونیا گاندھی کا یوم پیدائش پر وزیراعطم کی مبارک باد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-12-2021
سونیا گاندھی کا یوم پیدائش پر وزیراعطم کی مبارک باد
سونیا گاندھی کا یوم پیدائش پر وزیراعطم کی مبارک باد

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

 کانگریس صدر سونیا گاندھی کی سالگرہ پر آج وزیر اعظم نریندر مودی نے سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ مودی نے ٹویٹ کر کےمحترمہ گاندھی کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارک باد۔ میں آپ کی درازی عمر اور صحت مند زندگی کیلئے دعاگو ہوں۔

 

وہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کیا۔ دل میں انسانیت اور زندگی کے راستے پر ہمدردی اور عدم تشدد کو اختیار کرنے والی ملک اور پارٹی کے لئے پرعزم ایک لیڈر۔سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد۔‘‘

کانگریس سمیت مختلف پارٹیوں کے اہم لیڈران نے مبارکباد دی۔ محترمہ گاندھی کی رہائش گاہ 10جن پتھ کے باہر پارٹی کارکنان کا ہجوم رہا۔

کانگریس نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے۔حساس،محنتی ،بے لوث ،پرسکون،باوقاراور مضبوط،سبھی مشکلوں سے سامنا کرنے کی ہمت، ایک ماں ،ایک لیڈر،ایک دوست۔ کانگریس صدر سونیاگاندھی کو سالگرہ کی بہت مبارکباد

صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل بپن راوت اور دیگر فوجی جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت پر قومی سوگ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی کیڈر سے ملک بھر میں اپیل کی گئی کہ وہ سالگرہ تقاریب کے انعقاد سے گریز کریں۔