مودی کی طلبا،والدین اور اساتذہ سے ’پریکشا پہ چرچا 2023‘ میں حصہ لینے کی دعوت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
مودی کی طلبا،والدین اور اساتذہ سے ’پریکشا پہ چرچا 2023‘ میں حصہ لینے کی دعوت
مودی کی طلبا،والدین اور اساتذہ سے ’پریکشا پہ چرچا 2023‘ میں حصہ لینے کی دعوت

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کو ’پریکشا پہ چرچا 2023‘ سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم  نریندر مودی نے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو ’پریکشا پہ چرچا 2023’ سے متعلق دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔

 وزیر اعظم نے اپنے طلبہ کے لیے تناؤ سے پاک ماحول پیدا کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزارت تعلیم کے ایک ٹویٹ کے حوالے سے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

 میں تمام ایگزام واریئرز، ان کے والدین اور اساتذہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ’پریکشا پہ چرچا 2023‘ سے متعلق ان دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ آئیے ہم مل کر اپنے طالب علموں کے لیے تناؤ سے پاک ماحول پیدا کرنے کی سمت میں کام کریں۔#PPC2023"