سکیورٹی چوک معاملے میں پی ایم مودی صدر کووند سے ملے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-01-2022
سکیورٹی چوک معاملے میں پی ایم مودی صدر کووند سے ملے
سکیورٹی چوک معاملے میں پی ایم مودی صدر کووند سے ملے

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

پی ایم مودی نے اپنے پنجاب کے دورے کے دوران صدر کو اپنی سیکورٹی میں ہونے والی گڑبڑیوں کے بارے میں پوری جانکاری دی۔

صدر کووند نے پی ایم کی سیکورٹی میں کوتاہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیر اعظم ایچ ڈی۔ دیوے گوڑا نے پی ایم کی سیکورٹی میں کوتاہی کو بدقسمتی قرار دیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ وزیراعظم کی سیکورٹی کو لے کر تنازعہ ہے۔ جب بات ہندوستان کے سپریم ایگزیکٹو آفس کی حفاظت کی ہو تو ہمیں کبھی بھی مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے سیکورٹی لیپس پر بات کی ہے۔ پی ایم نریندر مودی بدھ کو فیروز پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے تھے۔ پی ایم کے قافلے کو ریلی کے مقام سے تقریباً 8 کلومیٹر دور ایک فلائی اوور پر رکنا پڑا۔ جہاں وہ تقریباً 20 منٹ تک کھڑے رہے۔ جہاں وزیراعظم ٹھہرے، وہ جگہ پاکستان کی سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی، تحقیقاتی رپورٹ 3 روز میں پیش کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے وزیر اعظم مودی کے دورہ فیروز پور کے دوران سیکورٹی میں خرابی کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی جسٹس (ریٹائرڈ) مہتاب سنگھ گل، پرنسپل سکریٹری (امور داخلہ) اور جسٹس انوراگ ورما پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی 3 روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اطلاع ٹوئٹر پر دی ہے: