پی ایم مودی نے دہرادون۔دہلی وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-05-2023
پی ایم مودی نے دہرادون۔دہلی وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی
پی ایم مودی نے دہرادون۔دہلی وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہرادون-دہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ ٹرین 28 مئی 2023 سے باقاعدگی سے چلے گی۔ دہلی سے دہرادون کا سفر 4 گھنٹے 45 منٹ میں مکمل ہوگا۔ اتراکھنڈ میں شروع ہونے والی یہ پہلی وندے بھارت ٹرین ہے۔ اس ٹرین کے چلنے سے دہرادون اور دہلی کے درمیان سفر کا وقت مزید کم ہو جائے گا۔

یہ ٹرین دہرادون سے صبح 7 بجے شروع ہوگی اور 11.45 بجے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ وندے بھارت ٹرین بدھ کو چھوڑ کر ہفتے میں چھ دن چلے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دہرادون سے دہلی تک پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی۔

اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا، "وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے لیے تمام اتراکھنڈ کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔ دہلی اور دہرادون کے درمیان چلنے والی یہ ٹرین ملک کی راجدھانی کو دیو بھومی سے تیز رفتاری سے جوڑے گی۔ دہرادون کے درمیان ٹرین سے سفر کرنا بھی کافی کم وقت میں ہو جائے گا۔میں ابھی تین ممالک کا دورہ کر کے واپس آیا ہوں۔

آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف بڑی امیدوں سے دیکھ رہی ہے۔ہم ہندوستانیوں نے جس طرح سے ہماری معیشت کو مضبوط کیا ہے، اس سے اعتماد پیدا ہوا ہے پوری دنیا کا۔" پی ایم مودی نے کہا، "دنیا کے لوگ ہندوستان کو دیکھنے اور سمجھنے کے لیے ہندوستان آنا چاہتے ہیں، ایسے میں یہ اتراکھنڈ جیسی خوبصورت ریاستوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھگوان کی یہ سرزمین آنے والے وقت میں پوری دنیا کا روحانی شعور بن جائے گی۔