ماہ ربیع الآخر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں: امارت شرعیہ ہند

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-11-2021
ماہ ربیع الآخر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں: امارت شرعیہ ہند
ماہ ربیع الآخر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں: امارت شرعیہ ہند

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

امارت شرعيه ہند(نئی دہلی) نے ماہ ربیع الآخر کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ بند کی میٹنگ 29 ربیع الاول 1423ھ بمطابق 5 نومبر 2021 بروز جمعہ بعد نماز مغرب دفتر واقع مسجد عبدالنبی(1 ۔ بہادر شاہ ظفرمارگ، نئی دہلی) میں منعقد ہو گی۔

اس لیے امارت شرعیہ ہند کی  جانب سے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل یعنی 5نومبر2021 کو مغرب کی نماز کے بعد چاند دیکھنے کی پوری کوشش کر یں۔

امارت کا کہنا ہے کہ رؤیت اور عدم رؤیت دونوں صورتوں میں دفتر امارت شرعیہ بند کو فوری مطلع کریں۔ اگر رؤیت عام نہ ہو اور کچھ لوگ چاند دیکھیں تو چاند دیکھنے والے حضرات شہادت بہم پہونچائیں تاکہ آپ کے تعاون سے رویت ہلال کمیٹی کی تاریخ کا بر وقت اعلان کر سکے۔

رابطہ کے لئے درج ذیل موبائل نمبرنوٹ فرمالیں :

 اسعدالدین قاسمی:  9968445753

 مولا نا نجیب اللہ  قاسمی: 87000 16933

(پریس ریلیز)