پانچ سو سے زائد ریلوے اسٹیشنوں کی ہوگی تزئین کاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-02-2022
پانچ سو سے زائد ریلوے اسٹیشنوں کی ہوگی  تزئین کاری
پانچ سو سے زائد ریلوے اسٹیشنوں کی ہوگی تزئین کاری

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

اس سال ملک میں 500 سے زائد ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین کاری کی جائے گی۔ اس کے لیے وزارت ریلوے نے مختلف ایجنسیوں کے ذریعے اسٹیشن کی ٹیکنو اکنامک فزیبلٹی کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔

اس مطالعہ کی بنیاد پر اسٹیشن کے اگلے مرحلے کو تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ ان میں سے زیادہ تر ریلوے اسٹیشن بڑے شہروں اور اہم سیاحتی مقامات پر واقع ہیں۔ زیادہ تر ریلوے اسٹیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کی طرز پر بنائے جائیں گے۔

اس وقت مغربی ریلوے کے تحت گاندھی نگر  (گجرات) اور مغربی وسطی ریلوے کے تحت رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن (مدھیہ پردیش) کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔

وہیں ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے تحت سر ایم ویسویشورایا ٹرمینل (بنگلور) شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ جہاں ایئرپورٹ جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ہوائی اڈے جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن اس ماڈل کے تحت بننے والا پہلا ریلوے اسٹیشن ہے۔ ہوائی اڈے کی طرح یہاں ویٹنگ روم، ریستوراں، گیم زون، شاپنگ زون جیسی بہت سی سہولیات دستیاب ہیں۔

اسٹیشن پر، مسافر کے پلیٹ فارم تک پہنچنے اور اسٹیشن سے باہر نکلنے کے لیے مختلف راستے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسٹیشن پر بھیڑ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیشن پر بس میٹرو جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ یہاں سے ہوائی اڈے تک سروس بھی دستیاب ہے۔

اسٹیشن تک آسان رسائی کے لیے ڈراپ آف، پک اپ دستیاب ہیں۔

پارکنگ کی بہتر سہولت موجود ہے۔ اس پیمانے پر ریلوے اسٹیشنوں کی ترقی اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ ایسے میں ٹیکنو اکنامک فزیبلٹی کا مطالعہ ضروری ہو جاتا ہے۔