دیویندر فڑنویس کو پولیس کمشنریٹ میں حاضر ہونے کا نوٹس

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-03-2022
دیویندر فڑنویس کو پولیس کمشنریٹ میں حاضر ہونے کا نوٹس
دیویندر فڑنویس کو پولیس کمشنریٹ میں حاضر ہونے کا نوٹس

 

 

 آواز دی وائس، ممبئی

 ممبئی پولیس کمشنریٹ کے سائبر سیل نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر رہنما دیویندر فڑنویس کو نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز تقریباً 11 بجے باندرہ-کُرلا کمپلیکس (بی کے سی) کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

مسٹر فڑنویس نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ سال 12 مارچ کو انہوں نے مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت کے گھپلے کو بے نقاب کیا تھا۔

 اس نے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مرکزی داخلہ سکریٹری اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو تمام دستاویزی ثبوت بھی دیے تھے۔

اب اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب انھیں سٹی پولیس کے سائبر سیل سے اتوار کو صبح 11 بجے بی کے سی ہیڈکوارٹر میں تفتیش کار افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن موصول ہوا ہے۔ وہ اتوار کو دفتر جائیں گے اور تمام متعلقہ دستاویزی ثبوت حکام کو دیں گے۔

مسٹر فڑنویس نے کہا کہ انہوں نے فون ٹیپنگ ریکارڈ اور پین ڈرائیو سمیت تمام ثبوت سی بی آئی کو دے دیے ہیں کہ گھپلہ کیسے ہوا، رقم کس کو دی گئی۔

 قبل ازیں مسٹر فڑنویس نے 12 مارچ 1993 کو سلسلہ وار بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔