پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر پابندی لگائی جائے: وی ایچ پی لیڈر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-08-2022
پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر پابندی لگائی جائے: وی ایچ پی لیڈر
پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پر پابندی لگائی جائے: وی ایچ پی لیڈر

 

 

منگلورو:وشوہندوپریشد کے سینئرلیڈردیوی پرساد سیٹھی نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت کوپاپولرفرنٹ آف انڈیا(PFI) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا(SDPI) جیسی تنظیموں پر پابندی لگا دینی چاہیے، کیونکہ یہ سماج کے مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔ 

 وشو ہندو پریشد کے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ویر ساورکر ایک آزادی پسند رہنما تھے جو طویل عرصے تک جیل میں رہے، آج کل چند لوگ ان کی عظیم شخصیت کی توہین کر رہے ہیں۔ ریاست کرناٹک کےسابق وزیراعلیٰ سدارمیا بھی ساورکرکے خلاف تبصرہ کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ مذہب، ذات پات اورعقیدے سے بالاتر ہو کرہمیں ان عظیم لیڈروں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ویر ساورکر کی توہین کے لیے ہمPFI اورSDPI کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ پی ایف آئی کے کارکنان کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی مسلم تنظیم جو آگے آتی ہے اورPFI اورSDPI پر پابندی کی حمایت کرتی ہے، ہم ان کی حمایت کریں گے کیونکہ ہم انہیں اپنے معاشرے کے مستقبل کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔

فاضل کے قتل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی قتل کی کسی بھی کارروائی کا دفاع نہیں کرتی ہے۔ 

اس موقع پر وی ایچ پی کے ضلع صدر گوپال کوٹھار، بجرنگ دل کے ڈویژنل کنوینر بوجنگا کلال، بجرنگ دل کے ضلع کنوینر پنیت اتھور وغیرہ بھی موجود تھے۔