پی ایف آئی کا ملک میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ: فڈنویس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2022
پی ایف آئی کا ملک میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ: فڈنویس
پی ایف آئی کا ملک میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ: فڈنویس

 

 

ممبئی :مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ہفتہ کو کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(PFI) کے پاس ملک میں بدامنی پھیلانے کے بڑے پیمانے پر منصوبے ہیں۔

دیویندر فڈنویس دہشت گردی کے الزامات کے تحت مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ تنظیم کے خلاف ملک گیر چھاپوں اور اس کے رہنماؤں کی گرفتاری کے تناظر میں ناگپور ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی بنیاد پر یہ سامنے آیا ہے کہپی ایف آئی نے اب ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے۔پی ایف آئی کے پاس ہندوستان کے اندر بدامنی پھیلانے کے بڑے منصوبے ہیں۔ اور یہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سمت کام کر رہا تھا۔

پی ایف آئی کے خلاف کارروائی سے پتہ چلتا ہے کہ این آئی اے اور اے ٹی ایس کے پاس کافی دستاویزات اور ثبوت موجود تھے۔ تحقیقات ابھی جاری ہے۔ مرکزی اور ریاستی ایجنسیاں فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔  کیرالہ حکومت نےپی ایف آئیپر پابندی لگانے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پی ایف آئی سے منسلک احاطے میں ملک بھر میں متعدد تلاشی لی۔ مہاراشٹر میں، انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے بیڈ، ممبئی، نوی ممبئی، تھانے، پربھنی، ناندیڑ، پونے، ناسک، اورنگ آباد، جلگاؤں اور کولہاپور سمیت 12 مقامات پر چھاپے ماری کے دوران 20 افراد کو گرفتار کیا۔