پی ایف آئی نے مودی کی پٹنہ ریلی پر حملہ کرنے کی تھی سازش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2022
پی ایف آئی نے مودی کی پٹنہ ریلی پر حملہ کرنے کی تھی سازش
پی ایف آئی نے مودی کی پٹنہ ریلی پر حملہ کرنے کی تھی سازش

 

 

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے پٹنہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔  اس کے لیے پی ایف آئی حساس مقامات پر حملے کرنے کے لیے دہشت گردوں کے ماڈیولز، مہلک ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کو جمع کرنے میں مصروف تھے۔

ای ڈی نے جمعرات کو پی ایف آئی ممبر شفیق پیتھ کو کیرالہ سے گرفتار کیا تھا۔ شفیق پیتھ کے خلاف اپنے ریمانڈ نوٹ میں ای ڈی نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ اس سال 12 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پٹنہ دورے کے دوران پی ایف آئی نے حملے کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔ ای ڈی کو پی ایف آئی کی طرف سے گزشتہ برسوں میں جمع کیے گئے 120 کروڑ روپے کی تفصیلات ملی ہیں۔ یہ رقم زیادہ تر نقد رقم میں جمع کی گئی تھی اور ملک بھر میں فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیاں پھیلانے کے لیے کی گئی تھی۔

ای ڈی کو پی ایف آئی کی طرف سے گزشتہ برسوں میں جمع کیے گئے 120 کروڑ روپے کی تفصیلات ملی ہیں۔ یہ رقم زیادہ تر نقد رقم میں جمع کی گئی تھی اور ملک بھر میں فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیاں پھیلانے کے لیے کی گئی تھی۔ ای ڈی نے جمعرات کو ملک بھر میں چھاپے مارے۔  دریں اثنا نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور سیکورٹی فورسز نے پی ایف آئی سے وابستہ 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا۔

ای ڈی نے پی ایف آئی کے تین دیگر عہدیداروں کو دہلی سے حراست میں لیا تھا۔ ان کے نام پرویز احمد، محمد الیاس اور عبدالمقیت ہیں۔ 2018 میں پی ایف آئی کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ شروع ہونے کے بعد سے ای ڈی نے ان سبھی سے کئی بار پوچھ گچھ کی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شفیق پیتھ پر الزام لگایا ہے جو کبھی قطر میں مقیم تھا۔ملک میں گڑبڑ پیدا کرنے کے لیے بیرون ملک سے اپنے این آر آئی اکاؤنٹ میں پی ایف آئی کو رقم بھیجا تھا۔ اس لیے اس نے اپنا این آر آئی اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔

ای ڈی کے مطابق ایجنسی کے ذریعہ پتھ کے احاطے پر گزشتہ سال چھاپہ مارا گیا تھا جب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری اور اس کے بعد ان پیسوں کو پی ایف آئی میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔