گیارہ ریاستوں میں پیٹرول کی قیمت پہنچ گئی 100 کے پار

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
پیٹرول کی قیمت
پیٹرول کی قیمت

 

 

آواز دی وائس: نئی دہلی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،یہ خبریوں تو اب ہر دن آتی ہے لیکن اس مرتبہ اس اضافہ نے ملک کی گیارہ ریاستوں میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپے کو عبور کرچکی ہے۔

 سرکاری تیل کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ اس وقت ، ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ دہلی میں ، ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 99.51 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.36 روپے فی لیٹر ہے۔

 جن ریاستوں میں پٹرول سو روپئے فی لیٹر کی قیمت پار کر گیا ہے ان میں راجستھان ، بہار ، آندھراپردیش ، کرناٹک ، تلنگانہ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، جموں و کشمیر ، اڈیشہ ، تمل ناڈو اور لداخ ان 11 ریاستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ملک بھر میں سب سے مہنگا پٹرول راجستھان کے گنگن نگر میں فروخت ہورہاہے۔

۔ دہلی : پٹرول 99.51 روپے اور ڈیزل 89.36 روپے فی لیٹر

۔ ممبئی :پٹرول 105.58 روپے اور ڈیزل 96.91 روپے فی لیٹر

۔ چنئی: پٹرول 100،44 روپے اور ڈیزل روپے 93،91 فی لیٹر

۔ کولکاتا: پٹرول روپے 99،45 اور ڈیزل روپے 92،27 فی لیٹر

۔حیدرآباد: پٹرول روپے 99،99 اور ڈیزل روپے 97،40 فی لیٹر

۔ جے پور: پٹرول روپے 106،27 اور ڈیزل روپے 98،47 فی لیٹر

۔ لکھنؤ : پٹرول روپے 96،65 اور ڈیزل روپے 89.75 فی لیٹر

۔ پٹنہ: پٹرول 101.62 روپے اور ڈیزل 94.76 روپے فی لیٹر

۔ نوئیڈا: پٹرول 96.76 روپے اور ڈیزل 89.83 روپے فی لیٹر ۔