آگرہ کالج: کشمیری طلبہ کی رہائی کے لیے پی ڈی پی کا احتجاج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-10-2021
آگرہ کالج: کشمیری طلبہ کی رہائی کے لیے پی ڈی پی کا احتجاج
آگرہ کالج: کشمیری طلبہ کی رہائی کے لیے پی ڈی پی کا احتجاج

 

 

 آواز دی وائس / سری نگر

پی ڈی پی کارکنوں نے ہفتہ کو آگرہ کےایک کالج میں مبینہ طور پرپاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کشمیری طلباء کی رہائی کے لیے احتجاج کیا۔

تاہم پولیس نے مظاہرین کو شیر کشمیر پارک سے متصل پارٹی ہیڈکوارٹر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی، تاکہ وہ مارچ نہ نکال سکیں۔

پولیس نے پارٹی ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ کو باہر سے گھیرے میں لے لیا۔ اس کے بعد کارکنان گیٹ پر چڑھ گئے اور نعرے بازی کی۔

اس موقع پر ایک مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کرنے جا رہے تھے لیکن ہمیں پارٹی ہیڈ کوارٹر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی سے پوچھے جانے پر کہ وہ یہاں کیوں نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی صدر اپنے گھر پر ہیں۔

ادھر آگرہ میں کشمیری طالب علم شوکت احمد کو پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ سری نگر میں اس کی والدہ نے ایل جی منوج سنہا سے اپنے بیٹے کی رہائی کی اپیل کی۔

آگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج میں تین کشمیری طلباء کو ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جیت کے بعد مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتار کر لیا گیا۔

جمعرات کو جب گرفتار طلباء کو آگرہ کورٹ لے جایا گیا تو وہاں بی جے پی اور ہم خیال کارکنوں اور وکلاء نے ان پر حملہ کیا۔

ادھر مقامی سیاسی جماعتوں نے طلبہ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آگرہ کے انجینئرنگ کالج کے مذکورہ چار طلبہ نے نعرے نہیں لگائے۔

ایک مخصوص تنظیم کے کچھ لوگوں نے اسے پھنسایا ہے۔ اس سلسلے میں کالج انتظامیہ کی طرف سے ایک بیان مبینہ طور پر دیا گیا ہے۔