پروین سود کو سی بی آئی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2023
پروین سود کو سی بی آئی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا
پروین سود کو سی بی آئی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا

 

نئی دہلی: کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ سود 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ سود دو سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

سی بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر سبودھ کمار جیسوال کی میعاد 25 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ سود اسی دن سے ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔

سود، مارچ میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے ان پر ریاست میں بی جے پی حکومت کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ شیوکمار نے ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کانگریس لیڈروں کے خلاف مقدمات درج کر رہے ہیں۔