کشمیر: ایل او سی پار کرنے والی پاکستانی خاتون پونچھ میں گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-07-2022
کشمیر: ایل او سی پار کرنے والی پاکستانی خاتون پونچھ میں گرفتار
کشمیر: ایل او سی پار کرنے والی پاکستانی خاتون پونچھ میں گرفتار

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

 اکستانی خاتون کو جمعہ کی رات جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کے بعد فوج نے گرفتار کر لیا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستانی خاتون کو جمعہ کی رات جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کے بعد فوج نے گرفتار کر لیا۔

 انہوں نے بتایا کہ خاتون کی شناخت روزینہ (49) کے طور پر ہوئی ہے، جو پاکستان کے اسلام آباد کے علاقے فیروز بندہ کی رہائشی ہے۔

اہلکاروں نے بتایا کہ روزینہ نے پونچھ کے چکاں دا باغ میں ایل او سی عبور کیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ فوج کی طرف سے اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔