پاکستانی بچی کا بنگلور میں کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-10-2022
پاکستانی بچی کا بنگلور میں کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹ
پاکستانی بچی کا بنگلور میں کامیاب بون میرو ٹرانسپلانٹ

 

 

بنگلور: ایک پاکستانی کرکٹ کمنٹیٹر کی دو سالہ بیٹی کا بنگلورو کے نارائنا ہیلتھ سٹی ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن ہوا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی عمیرہ سکندر خان کا یہاں علاج کیا گیا، یہ ایک نایاب حالت ہے جو آنکھوں اور دماغ سمیت متعدد اعضاء کے کام کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹروں نے بی ایم ٹی کرنے کے لیے اس کے والد سکندر بخت کے بون میرو کا استعمال کیا۔

ڈاکٹر سنیل بھٹ، وائس چیئرمین، آنکولوجی سروسز اینڈ آنکولوجی کالجیم، نے کہا کہ بی ایم ٹی کو چار ماہ ہو چکے ہیں اور پوسٹ چیکس سے پتہ چلتا ہے کہ بچی نارمل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچی کا کوئی بھائی یا بہن نہیں ، جس سے ہم عطیہ لینے کی کوشش کرتے ، اس لیے والد کا بون میرو استعمال کیا گیا۔ والد پاکستانی شہری ہیں۔

بچی کی والدہ صدف خان نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی حالت کی تشخیص کے بعد انہوں نے ڈاکٹر بھٹ سے رابطہ کیا اور بنگلورو میں علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب ٹرانسپلانٹیشن کیا گیا تو وہ 18 ماہ کی تھیں۔ اب علاج کے بعد میں خوش ہوں اور اپنی بچی کو خوش دیکھ رہی ہوں۔ میرے شوہر کے پاکستان سے بنگلورو جانے کے لیے ویزا اور دیگر رسمی کارروائیوں کے لیے مدد دی گئی۔ ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔