نئی دہلی: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی پاکستانی فوج ایل او سی پر چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کا سہارا لے رہی ہے۔ دریں اثنا، 28-29 اپریل کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے پار کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع کے ساتھ ساتھ اکھنور سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے اشتعال انگیزی کا متوازن اور موثر انداز میں جواب دیا
پاکستان برہم، مسلسل پانچویں روز بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ یہ پانچواں دن ہے جب پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل پیر کو بھی پاکستانی فوجیوں نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سہارا لے کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی جس کا ہندوستانی فوج کے جوانوں نے 'موثر جواب دیا