صدر جمہوریہ نے شہری تفویض خطابات تقریب میں پدم ایوارڈ 2023

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2023
 صدر جمہوریہ نے شہری تفویض خطابات تقریب میں پدم ایوارڈ 2023
صدر جمہوریہ نے شہری تفویض خطابات تقریب میں پدم ایوارڈ 2023

 

نیو دہلی: صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (5 اپریل 2023) راشٹرپتی بھون میں منعقدہ دوسری شہری تفویض خطابات تقریب (انوسٹیچر سیریمنی) میں سال 2023 کے لئے 3 پدم وبھوشن، 5 پدم بھوشن اور 47 پدم شری ایوارڈ پیش کئے۔اتر پردیش کے وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو (بعد از مرگ) سمیت 55 شخصیات کو آج یہاں پدم ایوارڈ سے نوازا گیا صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بدھ کی شام راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 2023 کے لیے باوقار پدم ایوارڈ پیش کیا-

تقریب میں تین شخصیات کو پدم وبھوشن، پانچ کو پدم بھوشن اور 47 کو پدم شری سے نوازا گیا۔ آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے والد کی جگہ پدم وبھوشن ایوارڈ لیا۔ ڈاکٹر دلیپ مہلانابیس کو بھی بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

سائنسداں ایس آر سرینواس کو بھی باوقار پدم وبھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ اور کئی دیگر معززشخصیات موجود تھیں

#WATCH | Late Samajwadi Party patron Mulayam Singh Yadav conferred the Padma Vibhushan (posthumously) by President Droupadi Murmu.