آرمی اسپتالوں کے لئے آکسیجن پلانٹس کی جرمنی سے درآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-04-2021
کورونا کی غیر معمولی صورت حال نے آرمی کو بھی  ہنگامی  طور پر متحرک کر دیا ہے
کورونا کی غیر معمولی صورت حال نے آرمی کو بھی ہنگامی طور پر متحرک کر دیا ہے

 

 

 نئی دہلی

کورونا کی غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر آرمی اسپتالوں کے لئے آکسیجن پلانٹ جرمنی سے منگوائیں جائیں گے۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز اسپتالوں کے لئے 23 موبائل آکسیجن پلانٹ اور کنٹینر جرمنی سے درآمد کرنے کا منصوبہ ہے ۔

جرمنی سے درآمد ہونے والے پلانٹ میں سے ہر ایک کی صلاحیت فی منٹ 40 لیٹر آکسیجن پروڈکشن کی ہوگی جبکہ ایک گھنٹے میں یہ 2400 لیٹر آکسیجن فراہم کریں گے ۔ اس طرح یہ 20 سے 25 مریضوں کو دن رات آکسیجن دے سکتے ہیں۔ ان کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ پلانٹ پورٹیبل ہیں یعنی کہیں بھی آسانی سے انہیں لے جایا جا سکتا ہے ۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ پلانٹ ملک میں ایک ہفتے میں آجائیں گے۔

دوسری طرف وزارت دفاع نے مسلح افواج کے ان اسپتالوں میں شارٹ سروس کمیشن کے ریٹائر ہونے والے ڈاکٹروں کی خدمات میں اس سال 31 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔اس طرح ان اسپتالوں کو 238 ڈاکٹروں کی خدمت مل جائیں گی۔