ہماچل اسمبلی کے دروازے پر خالصتانی جھنڈا چسپاں کرنے والا گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-05-2022
ہماچل اسمبلی کے دروازے پر خالصتانی جھنڈا چسپاں کرنے والا گرفتار
ہماچل اسمبلی کے دروازے پر خالصتانی جھنڈا چسپاں کرنے والا گرفتار

 


آواز دی وائس، شملہ

دھرم شالہ میں ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے دروازے پر خالصتانی جھنڈے لگانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریاستی پولیس نے بدھ کو پنجاب کے مورنڈا کے رہنے والے ہرویر سنگھ کو گرفتار کیا۔

گذشتہ8 مئی2022 کو اسمبلی کی بیرونی سرحد پر خالصتان کے بینرز اور پینٹنگ گرافٹی چسپاں کرنے کے بعد پولیس نے سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ ساتھ ہی تمام بین ریاستی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کالعدم تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) کے جنرل کونسلر گروپتونت سنگھ پنون کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایف آئی آر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 شامل کی گئی ہے۔

وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے واقعہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میں ان لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو رات کے اندھیرے میں نہیں دن کی روشنی میں نکل کر دیکھئے۔