ملک میں اومیکرون سے781 افراد متاثر،کورونا کی رفتار بھی بڑھی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-12-2021
ملک میں اومیکرون سے781 افراد متاثر،کورونا کی رفتار بھی بڑھی
ملک میں اومیکرون سے781 افراد متاثر،کورونا کی رفتار بھی بڑھی

 

 

نئی دہلی: ملک میں کووڈ کی نئی قسم سے 781 افراد متاثر پائے گئے ہیں، جن میں دہلی میں سب سے زیادہ 238، مہاراشٹر میں 167 اور گجرات میں 73 معاملے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ریاستوں میں اومیکرون کے 781 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 241 انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64 لاکھ 61 ہزار 321 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 143 کروڑ 15 لاکھ 35 ہزار 641 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 9195 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس وقت ملک میں 77 ہزار دو کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.22 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 7347 افراد کووڈ ہے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ 51 ہزار 292 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 67 ہزار 612 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 67 کروڑ 52 لاکھ 46 ہزار 143 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اس بیچ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9195 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 34808886 ہو گئی ہے۔ اس دوران 302 مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور اب تک اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480592 ہو گئی ہے۔

منگل کو ملک میں 64 لاکھ 61 ہزار 321 کووڈ ویکسین دی گئی اور اسی کے ساتھ مجموعی طور پر ٹیکہ کاری ایک ارب 43 کروڑ 15 لاکھ 35 ہزار 641 ہو گئی ہے۔

بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری ، اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ؛ اومیکرون کے کل 781 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 347 مریض صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 51 ہزار 292 ہو گئی ہے۔ اس دوران فعال کیسز 1576 سے بڑھ کر 77002 ہو گئے۔

ملک میں ریکوری ریٹ 98.40 فیصد ہے، فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے اور اموات کی شرح 1.38 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز کیرالہ میں ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 822 کم ہو کر 21086 ہو گئے ہیں۔

ریاست میں 3052 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5171080 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 244 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 47066 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

مہاراشٹر میں اس عرصے میں 1,052 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 15179 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 22 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 141476 ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی 1098 مزید مریضوں کے کورونا سے نجات پانےکے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 6504831 ہو گئی ہے۔ (ایجنسی )