اوڈیشہ :ہاتھی نےعورت کومارا ،پھرچتا پر حملہ کر دیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2022
 اوڈیشہ :ہاتھی نےعورت کومارا ،پھرچتا پر حملہ کر دیا
اوڈیشہ :ہاتھی نےعورت کومارا ،پھرچتا پر حملہ کر دیا

 

 

کٹک : ہاتھی 70 سالہ خاتون کو ہلاک کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ان کی لاش کو روندنے پہنچ گیا۔ پولیس نے ہفتے کو کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ  اوڈیشا میں جمعرات کو پیش آیا۔ مایامُرمو نامی 70 سالہ خاتون ضلع میوربھنج کے گاؤں رائے پال میں ٹیوب ویل سے پانی بھر رہی تھیں کہ کہیں سے ہاتھی وہاں پہنچ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی میوربھنج سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع دلما وائلڈ لائف پناہ گاہ سے فرار ہوا تھا۔

 مقامی پولیس افسر لوپامدرا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہاتھی کے پیروں سے کچلے جانے کے بعد مرمو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جب خاندان کے لوگ خاتون کی آخری رسومات کے لیے جمع ہوئے اور مرنے والی خاتون کی رسومات ادا کر رہے تھے تو وہی ہاتھی دوبار نمودار ہو گیا۔ ہاتھی نے جلانے کے لیے اکٹھی کی گئی لکڑیوں کے ڈھیر سے خاتون کی لاش کو اٹھایا اور اسے دوبارہ روند ڈالا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقع نے آخری رسومات کے موقع پر موجود لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

مرمو کا خاندان اس وقت ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے قابل ہوا جب چند گھنٹے بعد ہاتھی وہاں سے چلا گیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہاتھی نے آخری رسومات میں موجود کسی اور شخص کو بھی نقصان پہنچایا یا نہیں۔

اوڈیشا میں انسانوں اور ہاتھی کے درمیان لڑائی عام بات ہے۔ معدنیات سے مالا مال ریاست میں وسیع پیمانے پر صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے انسانوں کی جانب سے تجاوزات کا سلسلہ جانوروں کے لیے مخصوص علاقوں تک پھیل چکا ہے جس کے نتیجے میں دیہاتیوں اور ہاتھیوں کی مڈبھیڑ کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ریاست میں ہاتھیوں کی غیر قدرتی اموات میں اضافہ بھی تشویشناک رجحان ہے۔ ریاست کے چیف وائلڈ لائف وارڈن کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق رپورٹ کیا ہے کہ سن دو ہزار، دو ہزار ایک سے سے اب تک اوڈیشا میں کم از کم 13 سو 56 ہاتھی مر چکے ہیں۔ گذشتہ سال اپریل سے اکتوبر تک صرف سات ماہ کے عرصے میں کم از کم 42 ہاتھیوں کی موت ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دوسرے حصوں سے بھی انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان لڑائی کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں