اُردو یونیورسٹی میں کورونا پر نکڑ ناٹک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-12-2021
اُردو یونیورسٹی میں کورونا پر نکڑ ناٹک
اُردو یونیورسٹی میں کورونا پر نکڑ ناٹک

 


آواز دی وائس، حیدرآباد

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ڈرامہ کلب اور این ایس ایس سیل نے مشترکہ طور پر اسٹاف اور طلبہ میں کووڈ - 19 کے بارے میں شعور بیداری پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

 معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر کی ہدایت پرلڑکے اورلڑکیوں کے ہاسٹلس میں نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا۔

ناٹک کے ذریعے مشاہدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ وباءسے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور اگر ابھی ٹیکہ نہ لیا ہو تو اس کے دونوں ڈوز جلد از جلد لیں۔

اس موقع پر پروفیسر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس نے طلبہ کو خبردار کیا کہ وہ وباءسے محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور سانیٹائزر وغیرہ کا استعمال جاری رکھیں۔

پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹل نے طلبہ کی نکڑناٹک کے ذریعہ بیداری مہم کی ستائش کی۔

ڈاکٹر وقار النسائ، پرووسٹ گرلز ہاسٹل نے بھی لڑکیوں کو وباءسے محفوظ رہنے کے لیے مختلف مشورے دیئے۔

نکڑ ناٹک میں حصہ لینے والے طلبہ میں ضمیر حسن، شہزان، مظہر، مستفیض، قادر، نورِ مجسم، ماجد، نفیس، مصباح، فہیم، شاہنواز، نزاکت اور مشیرہ شامل ہیں۔ آج (13 دسمبر) بھی مختلف جگہوں پر نکڑناٹک کا اہتمام کیا گیا۔ جناب معراج احمد، اسسٹنٹ پروفیسر اس ناٹک کے ڈائرکٹر ہیں۔