اب قطب مینار کمپلیکس میں کھدائی -وزارت ثقافت کی جانب سے آئیکونوگرافی کرانے کا حکم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-05-2022
اب قطب مینار کمپلیکس میں کھدائی ، وزارت ثقافت کی جانب سے آئیکونوگرافی کرانے کا حکم
اب قطب مینار کمپلیکس میں کھدائی ، وزارت ثقافت کی جانب سے آئیکونوگرافی کرانے کا حکم

 

 

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں واقع قطب مینار کمپلیکس میں کھدائی شروع ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت ثقافت نے ہدایت دی ہے کہ قطب مینار میں مورتیوں کی تصویر کشی کی جائے۔ قطب مینار کمپلیکس میں ایک رپورٹ کی بنیاد پر کھدائی شروع کی جائے گی۔

اے ایس آئی کھدائی کے لیے وزارت ثقافت کو رپورٹ کرے گا- کلچر سکریٹری نے ہفتہ کو عہدیداروں کے ساتھ قطب مینار کمپلکس کے دورے میں یہ فیصلے لیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق قطب مینار کے جنوب میں واقع مسجد سے 15 میٹر کے فاصلے پر کھدائی شروع کی جا سکتی ہے۔

   آئیکونوگرافی کیا ہے؟ 

آکونوگراف آرٹ کی ایک شاخ ہے جس میں تصاویر سے مواد کی شناخت، وضاحت اور تشریح کا بخور مطالعہ کیا جاتا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کچھ دن پہلے ساکیت کی عدالت میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں قطب مینار کمپلیکس میں موجود قوّت الاسلام مسجد میں ہندو دیوتاؤں کی بحالی اور ان کی پوجا کا حق مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس پر آج 24 مئی کو ساکت عدالت میں سماعت ہوگی۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ محمد غوری کے جنرل قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو جزوی طور پر منہدم کیا تھا اور اس ملبہ سے احاطے میں قوۃ الاسلام مسجد تعمیر کی تھی۔