آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی: بی جے پی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2021
 بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا

 

 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی حکومت کے آکسیجن کی کمی سے موت نہ ہونے کے بیان پر اپوزیشن کے الزامات کو بے بیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست نے نہیں کہا آکسیجن کی کمی سے موت ہوئی ہے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا۔

’مرکزی حکومت کے جواب پر تین چیزیں قابل غور ہیں۔ پہلا، مرکز کہتا ہے کہ صحت ریاست کا معاملہ ہے۔ دوسرا ، مرکز کہتا ہے کہ ہم صرف ریاستوں کے بھیجے گئے اعداد و شمار جمع کرتے ہیں اور تیسرا، حکومت نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے ، جس کی بنیاد پر ریاستیں اپنی موت کے اعدادوشمار کی اطلاع دے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا ’’کسی بھی ریاست نے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات سے متعلق کوئی ڈیٹا نہیں بھیجا ہے۔

کسی نے یہ نہیں کہا کہ ان کی ریاست میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔ مرکزی وزیر نے ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر ایوان میں یہ بات کہی تھی۔

اعداد و شمار مرکز نے تیار نہیں کیا ہے۔ ریاستوں کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرکز نے ایوان میں جواب دیا۔ اپوزیشن غیر ضروری طور پر اس معاملہ پر سیاست کر رہی ہے۔ حزب اختلاف میں حساسیت کی شدید کمی ہے‘‘