دہلی میں رات کا کرفیو ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-02-2022
دہلی میں رات کا کرفیو ختم
دہلی میں رات کا کرفیو ختم

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

دارالحکومت دہلی میں کووڈ سے متعلق پابندیاں تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔

جمعہ کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی (DDMA) کی میٹنگ میں پیر سے دہلی میں نائٹ کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کے پیش نظر ڈی ڈی ایم اے نے مزید کئی پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں۔ اب مسافر میٹرو اور بسوں میں کھڑے ہو کر سفر کر سکیں گے۔

دہلی کے اندر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ 2000 روپے سے کم کر کے 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپیل کی ہے کہ ہر کوئی کووڈ سے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔

سی ایم نے کہا کہ دہلی حکومت اس پر کڑی نظر رکھے گی۔