آواز دی وائس‘ پر نیا پروگرام : 2.0 غالب’

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
2.0 غالب
2.0 غالب

 

 

پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے 

     کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا

قارئین کرام! اردو کے سب سے مشہور  شاعر مرزا غالب کیا تھے؟ یہ ان کی شاعری سے پہچانا جاتا ہے لیکن گزشتہ دو سو سال کے دوران ان کو مختلف روپ اور شکلوں میں پیش کیا گیا۔ ان پر سیمیناروں، مذاکروں، مقالوں، بحثوں اور ڈراموں کا سلسلہ جاری ہے، اور غالب کو اپنے اپنے انداز سے سمجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے آپ کی دل چسپی اور غالب کو نئے انداز میں دیکھنے کے لئے آپ کے پسندیدہ نیوز پورٹل آواز دی وائس نے بھی ایک پروگرام شروع کیا ہے غالب ۔2.0 

امید ہے کہ یہ آپ کو پسند آئے گا۔