پرسنل لا بورڈ کے نئے صدر کا انتخاب جون میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2023
 پرسنل لا بورڈ کے نئے صدر کا انتخاب  جون میں
پرسنل لا بورڈ کے نئے صدر کا انتخاب جون میں

 

لکھنؤ:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نئے صدر کا انتخاب  3 اور 4 جون کو اندور میں ہوگا ،جہاں پرسنل لا بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس منعقد کرے گا۔

 یاد رہے کہ یہ عہدہ بورڈ کے موجودہ صدر محمد ربیع حسنی ندوی کے طویل علالت کے بعد 13 اپریل کو انتقال کر جانے کے بعد خالی پڑا ہے۔

اے آئی ایم پی ایل بی کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہاکہ "بورڈ نے اپنے تمام 251 ممبران کی میٹنگ بلائی ہے، جس میں 51 ایگزیکٹو ممبران بھی شامل ہیں۔

اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا ہے، تو بورڈ صدر اور دو نائب صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن کرائے گا۔ ندوی کو متفقہ طور پر لگاتار چار ادوار کے لیے بورڈ کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔