نئی دہلی: فلسطینی کونسلر فائق حمزہ کا کووڈ سے انتقا ل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
تدفین کا منظر
تدفین کا منظر

 

 

منصورالدین فریدی:نئی دہلی

قیامت کا سماں ہے،ہر جانب موت کی حکمرانی ہے ۔کیا اسپتال اور کیاگھر۔زندگی ہرکونے میں جدوجہد کرتی نظر آرہی ہے۔کوئی گھرمیں تڑپ رہا ہے تو کوئی اسپتال میں۔ کورونا کی بدترین لہرنے ہندوستان کو بے حال کردیا ۔کل دہلی میں ایک موت ایسی ہوئی جو اپنے وطن سے ہزاروں میل دور ہوئی۔جب ہندستان میں واقع فلسطینی سفارت خانہ کے کونسلر فائق حمزہ کا دہلی کے فورٹس ہسپتال میں کووڈ ۔19 کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔مرحوم 53 سال کے ان ذمہ داریوں کو نبھانا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ان کی تدفین دہلی گیٹ قبرستان میں واقع ہو ئی جس کے نظم ونسق کی ذمہ داری جمعیۃ کووڈ ہیلپ ٹیم نے انجام دی ۔ایک عظیم انسانی خدمت کانمونہ ۔ان بحرانی حالات میں جب ہر کوئی بے حال ہے۔،

ان کی وفات 21؍اپری2021 کو فورٹس ہسپتال میں ہوگئی تھی ، ہندستان میں ان کے اہل خانہ موجود تھے ،لیکن ان کی تدفین کیسے اور کہاں ہو، یہ بڑا مسئلہ تھا ، چنانچہ اس کے حل کے لیے سفارت خانہ کے میڈیا ایڈوائزر عبدالرازق ابو جازیرنے محمد مبشر صاحب کے معرفت سے جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی سے رابطہ کیا ، چنانچہ مولانا مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کی پوری ٹیم نے اس عمل کو انجام دیا ، ان کی لاش فورٹس ہسپتال بسنت کنج سے مولانا عظیم اللہ صدیقی اور ماسٹر شفیع اللہ نے ایمبولینس کے ذریعہ پک اپ کیا ، جہاں سے لاش دفتر جمعیۃ علماء ہند لائی گئی، یہاں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ ان کی نماز جنازہ مولانا کلیم الدین قاسمی سیئنر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور امام و خطیب مسجد عبدالنبی کی امامت میں اد ا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں دفترکے سبھی ذمہ داران و اسٹاف موجود تھے ۔ اس کے بعد ان کی جسد خاکی دہلی گیٹ قبرستان لے جایا گیا جہاں ان کو باضابطہ فلسطینی چادر اور جھنڈے میں لیپٹ کر دفن کیا گیا ، تدفین کے بعد مولانا قاسم نوری صدر جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی نے دعاء کرائی ۔ اخیر میں مولاناعظیم اللہ قاسمی نے انگریزی میں ان کے اہل خانہ کے سامنے *جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی صاحب* کی طرف سے پیغام تعزیت پیش کیا ، بتایا کہ مولانا مدنی نے مرحوم کونسلر کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی ہے ۔یہ یقینا صبر آزما وقت ہے کہ وطن سے ہزارو ں کوس دور موت ہوئی ہے، لیکن ہم سب کو آپ اپنا خاندان سمجھیں ، ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی خیریت کے لیے دعا گو ہیں ۔ آج کے آپریشن ٹیم میں مولانا ضیاء اللہ قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ، محمد مبشر، مولانا غیور احمد قاسمی،ماسٹر شفیع اللہ ، محمد شمشاد،ڈاکٹر ابو مسعود، مولانا محمد یسین جہازی، مولانا نجیب اللہ قاسمی ، بھائی محمد عارف، انوار احمد نور شامل تھے ۔