راج پتھ بنا کرتویہ پتھ: این ڈی ایم سی نے کیا منظور

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
  راج پتھ بنا کرتویہ پتھ: این ڈی ایم سی نے کیا منظور
راج پتھ بنا کرتویہ پتھ: این ڈی ایم سی نے کیا منظور

 

 

نئی دہلی: نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے بدھ کو 'راج پتھ' کا نام بدل کر ' کرتویہ پتھ ' رکھنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

 ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے کہا کہ ہم نے آزادی کے بعد نوآبادیاتی ذہنیت کو آگے بڑھایا۔ راج پتھ بتاتا ہے کہ تم 'راج' کے لیے آئے ہو۔

"وزیراعظم نے کہا کہ ملک 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہا ہے اور ہمیں سامراجی پالیسیوں اور علامتوں کو ختم کرنا ہوگا۔ اس لیے راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھ دیا گیا ہے۔

راج پتھ کو پہلے کنگز وے روڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ ہر سال یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مقام ہے اور وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک پھیلا ہوا ہے۔