بحریہ کے پی 8آئی طیارے نے کاکاڈو مشق میں حصہ لیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2022
 بحریہ کے پی 8آئی طیارے نے کاکاڈو مشق میں حصہ لیا
بحریہ کے پی 8آئی طیارے نے کاکاڈو مشق میں حصہ لیا

 

 

نئی دلی :ہندوستانی بحریہ ایک پی 8آئی لمبی دوری کے سمندری گشتی طیارے نے آئی این ایس ستپورا کے ساتھ 12 سے25ستمبر 2022 تک ڈاروِن میں روائل آسٹریائی بحریہ کے ذریعے منعقد کثیر قومی کاکاڈو 2022 میں حصہ لیا۔

اس مشق میں 20 سے زیادہ ملکوں کے 34طیاروں نے حصہ لیا۔ پی 8آئی حصے داری نے ایک پیچیدہ کثر رخی خطرے کے پس منظر میں معاون آبدوز شکن اور سطح سے سطح پر مار کرنے کے آپریشن کی مختلف باریکیوں کی سمجھ کو بڑھاتے ہوئے ایئر کریو کے لئے ایک اضافہ شدہ مظاہرہ فراہم کیا۔

یو ایس این اور آراے اے ایف پی 8 کے ساتھ مشق تھیم ’ساجھے داری، قیادت، دوستی‘کے عین مطابق پی 8آئی کے ذریعے چلائے جانے والے بلا رُکاوٹ آپریشن نے مشترکہ ایس او پی کو مضبوط کرنے اور داخلی کارکردگی کو بڑھانے اور بحر ہند-بحر الکاہل کے لئے ہندوستانی بحریہ کے عہد کی تصدیق کی۔