قومی ایوارڈ 2022 : 5 ستمبر کو 46 اساتذہ کو ملے گا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-08-2022
قومی ایوارڈ 2022 : 5 ستمبر کو 46 اساتذہ کو ملے گا
قومی ایوارڈ 2022 : 5 ستمبر کو 46 اساتذہ کو ملے گا

 

 

 نئی دہلی : صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 5 ستمبر 2022 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں 46 منتخب ایوارڈ یافتگان اساتذہ کو قومی ایوارڈ 2022 سے نوازیں گی۔

محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی، وزارت تعلیم یوم اساتذہ کے موقع پر قومی سطح کی تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔ ہر سال 5 ستمبر کو ملک کے بہترین اساتذہ کو قومی ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے جن کا انتخاب شفاف اور آن لائن تین مراحل کے عمل سے کیا جاتا ہے۔

اساتذہ کو قومی ایوارڈ دینے کا مقصد ملک میں اساتذہ کے منفرد تعاون کا اعتراف کرنا اور ان اساتذہ کو اعزاز دینا ہے جنھوں نے اپنے عزم اور محنت و لگن کے ذریعے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا ہے بلکہ اپنے طلبہ کی زندگیوں کو بھی ثروت مند کیا ہے۔

یہ تقریب دوردرشن اور وزارت تعلیم کے سویم پربھا چینلوں پر لائیو نشر کی جائے گی اور

 https://webcast.gov.in/moe

 پر بھی لائیو نشر کی جائے گی۔