نئی دہلی:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو 154 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ گاندھی جی نے نہ صرف عدم تشدد کے لیے جدوجہد کی بلکہ صفائی، خواتین کو بااختیار بنانے، خود انحصاری اور کسانوں کے حقوق کے لیے بھی خلوصیت سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ "تمام شہریوں کی طرف سے میں گاندھی جی کو 154ویں یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتی ہوں"۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کئی بڑے عالمی رہنما گاندھی جی کے افکار سے متاثر ہوئے، جن میں مارٹن لوتھر، نیلسن منڈیلا اور بارک اوباما شامل ہیں۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے علاوہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت متعدد دیگر سیاسی رہنما بھی راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی